بجلی کے بلوں کا مسئلہ، وزیراعظم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام اباد (دھرتی نیوز )بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان نے کل اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اس معاملے سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ آزادکشمیر سمیت ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں