برطرف وزیر کی وزیر اعظم سے ملاقات،غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(پی آئی ڈی)ممبر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری مقبول گجر نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و تحریک انصاف آزادکشمیر کےصدر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں متحد و منظم ہونے سمیت ان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کردیا۔ چوہدری مقبول گجر نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جماعتی و حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چوہدری مقبول پارٹی حکومتی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ملکرریاستی عوام کی خدمت جاری رکھیں۔ عوامی خدمت ہمارا منشور ہے ، عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں اقتدار نچلی سطح تک منتقل کریں گے۔ اس موقع پر معروف بزنس مین چوہدری عامر۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سردار عتیق سخاوت۔پولیٹکل سیکریٹری کرنل(ر)شجاعت۔معاون خصوصی برائے یوتھ راجہ سبیل۔انچارج ترقیاتی منصوبہ جات پونچھ ڈویژن سردار امتیاز شاہین اور دیگر موجود تھے۔چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔سردار تنویر الیاس خان ایک دلیر۔محب وطن اور وژنری وزیر اعظم ہیں۔ان کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش رنگ لائے گی اور عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کو بدلا ہوا آزادکشمیر ملیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں