بلدیاتی انتخابات،امیدواران کے لیے اخراجات کی حد مقرر

مظفرآباد(پی آئی ڈی)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا، سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز اور ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور ایک ہی دن تمام اضلاع میں پولنگ ہوں گی۔ حکومتی مشاورت کے بعد لوکل کونسلز کے براہ راست انتخابات کے لیے چند روز میں باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے۔خواتین اور نوجوانوں کیلئے 12.5فیصد کوٹہ مختص ہے جس کے تحت ہر لوکل کونسل سے کم از کم 2نشستیں خواتین اور 2یوتھ کیلئے مختص ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے جملہ ضروری انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ووٹر فہرستیں بھی نوٹیفائی ہو چکی ہیں جبکہ 15اگست تک حتمی پولنگ سکیم بھی جاری کر دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل ووٹر فہرستوں میں اندراج / درستگی کا اختیار رکھتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق بارے جلد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990کے تحت لوکل کونسلز کیضلع کونسل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی، میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن میں تشکیل کی گئی ہے۔ یونین کونسل کے ممبر کیلئے 5ہزار،ٹاؤن کمیٹی کے ممبر کے لیے 8ہزارجبکہ میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ممبر کیلئے 10ہزار زر ضمانت مقرر کی گئی ہے۔ یونین کونسل کے امیدوار کے لیے الیکشن اخراجات کی حد1لاکھ جبکہ ٹاؤن کمیٹی، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد3لاکھ مقرر کی گئی ہے۔نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ممبران یونین کونسل کی تعداد2080،ممبران میونسپل کارپوریشن کی تعداد133، ممبران میونسپل کمیٹی کی تعداد77،ممبران ٹاؤن کمیٹی تعداد 53جبکہ ضلع کونسل کے ممبران کی تعداد280ہے جن پر الیکشن ہوگا۔حلقہ بندیوں کے مطابق کل وارڈز کی تعداد2343ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں بلدیاتی انتخابات2022کے انعقاد کے حوالہ سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ قانون کے مطابق پہلے مرحلہ پر یونین کونسلز، ضلع کونسلز، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کارپوریش کے ممبران کا براہ راست انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس عمل کے ذریعے منتخب شدہ ممبران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گاجس کے مطابق وہ حلف اٹھائیں گے۔ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مقررہ معیاد کی پابندی کرتے ہوئے آزادکشمیر کے جملہ بلدیاتی اداروں (یونین کونسل، ضلع کونسل، ٹاؤن کمیٹی، میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن) کی حلقہ بندی کا کام مکمل کرتے ہوئے 17 مارچ 2022 حتمی حلقہ بندی جاری کی جا چکی ہے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے مورخہ 14 جنوری 2022 حکومت سے رہنمائی کے لیے تحریک کی تھی کہ حکومت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتی ہے اور غیر جماعتی بنیادوں پر جس کے جواب میں مورخہ 21 مارچ 2022 کو حکومت نے مشاورت کے بعد متذکرہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں