بلدیاتی انتخابات،غیر سرکاری نتائج آنا شروع

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے،میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق دو نشستوں پر جے کے پی پی ،دو پر پی ٹی آئی،تین پر پی پی اور ایک پر ن لیگ کامیاب ہو گئی ہے.یونین کونسل رہاڑہ کی وارڈ ٹوپہ سون سےجماعت اسلامی کےعمیر افراز ٹوپی جیت گئے.کارپوریشن کی وارڈ 11 سےمحمد اظہر خان مسلم لیگ ن نے 434 لے کر کامیاب ہو گے،نسیم اقبال پی ٹی آئی 286،فیصل صدیق پی پی پی 111،اعجاز شریف آزاد 106،خاور حسین جے کے پی پی 101،ارشاد خان جماعت اسلامی 56،سلیمان فاروق آزاد 56 ووٹ حاصل کیے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں