بلدیاتی انتخابات، تیسرے مرحلے میں چئیرمین و مئیر کا انتخاب مکمل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پونچھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں چیئر مین، وائس چیئر مین، میئر ز، ڈپٹی میئرز کے انتخابات مکمل ہو گئے، پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ضلع کونسل پونچھ کے چیئر مین، سردار امتیاز جنڈالوی وائس چیئر مین منتخب ہو گئے جبکہ جے کے پی پی کے امیدوار سردار نعیم عبدل میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ، قاضی نثار احمد ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ منتخب ہو گئے،نتائج کے مطابق ضلع کونسل پونچھ کی چیئر مین شپ کیلئے سردار جاوید شریف نے 18، سردارمحمد حفیظ نے 12، سردار نعیم خان نے 8ووٹ لئے جبکہ وائس چیئر مین ضلع کونسل پونچھ کیلئے سردار امتیاز جنڈالوی نے 15،عبدالحفیظ نے 13،ضیاء الرحمان نے 8ووٹ حاصل کیے، میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کیلئے سردار عبدالنعیم نے 16، مد مقابل عامر خورشید نے12ووٹ لئے، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ قاضی نثار نے 15، مد مقابل حماد صدیق نے14ووٹ حاصل کئے، کھائی گلہ ٹاون کمیٹی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے طلعت محمود چیئر مین جبکہ سردار الطاف خان وائس چیئر مین منتخب ہو گئے، سردار طلعت محمود اور الطاف حسین نے سات سات ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران محمد لطیف اور ظفر اقبال نے چار چار ووٹ حاصل کئے۔ یونین کونسل ہورنہ میں جے کے پی پی سردار سعید خان چھ ووٹ لیکر چیئر مین جبکہ سردار شاہد اسلم چھ ووٹ لیکر وائس چیئر مین منتخب ہوئے ان کے مد مقابل محمود عثمان، ارشد خان نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل بنگوئیں سے عامر انصر خان چھ ووٹ لیکر چیئر مین محمد اخلاق چھ ووٹ لیکر وائس چیئر مین منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران منظور حسین، امتیاز حسین نے تین تین ووٹ لئے، یونین کونسل پاچھیوٹ سے مکھن خان نو ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہو گئے مد مقابل نوید حسین نے چار ووٹ لئے، یونین کونسل بن جونسہ میں منصور احمد اور محمد اشرف آٹھ آٹھ ووٹ لیکر چیئر مین وائس چیئر مین منتخب ہوئے، یونین کونسل جنڈالی حسین کوٹ میں نکیر خان، اظہر لطیف آٹھ آٹھ ووٹ لیکر چیئر مین، وائس چیئر مین منتخب ہوئے ان کے مد مقابل منظور حسین، واجد حسین نے چار چار ووٹ لئے، یونین کونسل علی سوجل میں ساجد نصیر آٹھ ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوئے جبکہ مد مقابل محمد الطاف نے چار ووٹ لئے، یونین کونسل پکھر میں تصدق حسین نو ووٹ لیکر چیئر مین جبکہ ان کے مد مقابل شبیر حسین نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا۔ پانیولہ سے نمائندہ کے مطابق راجہ اظہر آزاد کیانی یونین کونسل بھناکھہ پانیولہ کے بلا مقابلہ چیئرمین اور سید سعید شاہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے،ملک عامر شاہین بھاری اکثریت سے یونین کونسل سہر ککوٹہ کے چیئر مین منتخب ہوگئے، انہوں نے بارہ ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار نے صرف تین ووٹ لئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں