بلدیاتی انتخابات ۔۔ مخصوص نشستوں پر کامیابی کونسلرز کا حلف 13 فروری کو ہو گا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یوتھ، خواتین اور کسان کی مخصوص نشستوں پر کامیابی ہونے والے کونسلرز کے حلف کی تاریخ 13 فروری مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے منتخب کونسلرز کا حلف ڈپٹی کمشنرز جبکہ دیگر کا اسسٹنٹ کمشنرز لیں گے۔ اب تیسرے مرحلے میں میئر اور چیرمین کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں