بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ایمر جنسی لینڈنگ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر احمدآباد سے دبئی جانے والی بھات کی ایک نجی ائیرلائن کے مسافر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔نجی کمپنی اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے احمدآباد سے دبئی کے لیے اڑان بھری لیکن جہاز میں سوار ایک مسافر 27 سالہ دھرووال دھرمیش کمار سونی کی طبعیت خراب ہو گئی جس کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا۔ ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ 27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ری فیولنگ کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں