بھمبھر، مسافر بس حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی

بھمبھر(دھرتی نیوز ) بھمبھر سنگڑھ جانے والی بس کنمب کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاحال کوئی بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کیا۔ حادثہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں