بین الصوبائی کرکٹ مقابلے، کشمیر الیون کی مسلسل تیسری کامیابی

رحیم یار خان(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام منعقدہ بین الصوبائی کرکٹ مقابلوں میں کشمیر الیون نے اپنے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب الیون کو بھی شکست دے دی،کشمیر الیون کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔قبل ازیں اس نے بلوچستان اور سندھ کو ہرایا تھا۔پنجاب الیون نے ٹاس جیت کر کشمیر الیون کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا۔ اویس اکرم اور عبداللہ سعید نے پہلی وکٹ پر 52 رنز کا شاندار آغاز کیا۔اویس اکرم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ سعید نے دوسری وکٹ پر 40 رنز کی ایک اور شراکت قائم کی۔محمد صادق نے 27 رنز بنائے نوید ملک نے 55 رنز بنائے، راجہ فرحت خان نے 25 رنز بنائے راجہ محمد شہزاد نے 43 رنز بنائے۔کشمیر 11 کی پوری ٹیم نے مقررہ 45 آورز میں 254رنز بنائے۔کشمیر الیون نے بہترین گیند بازی کے باعث پنجاب الیون کو 191 رنز پر ڈھیر کر دیا۔پنجاب الیون کے سلمان خان نے 52 رنز بنائے جبکہ کشمیر الیون کے گیند باز محمد حیدر نے 3،راجہ محمد شہزاد اور عاقب لیاقت نے 2,2 اور نوید ملک نے 1 وکٹ لی۔کشمیر الیون نے پنجاب الیون کو ہرا کر فائنل نیشنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کشمیر الیون کی اس فتح کی خوشی میں پورے کشمیر میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔صدر سجاد کھوکر کشمیر کرکٹ بورڈ، ہیڈ کوچ اکرم رضا اور ٹیم منیجر سید مجتبی علی گردیزی کو کشمیریوں نے ان کی بہترین ٹیم مینجمنٹ پر سراہا اور پسند کیا۔اس موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے ہیڈ کوچ اکرم رضا اور کشمیر الیون کے منیجر سید مجتبی علی گردیزی نے عبداللہ سعید کو ون ڈے کیپ دیا۔ جس سے عبداللہ سعید کاپاکستان نیشنل کرکٹ میں آغاز ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں