بیوروکریسی کے تبادلے، متعدد آفیسران تبدیلی، مزید تبادلوں کا امکان

مظفرآباد، راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ازاد کشمیر میں ڈی ایم جی اور محکمہ پولیس سمیت متعدد دیگر محکمہ جات میں انتظامی عہدوں پر تعینات افیسران کے تبادلہ جات کیے گے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ صابر مغل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری خوراک جبکہ ان کی ممتاز کاظمی مہتمم بندوبست کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ لگا دیا گیا۔ اس طرح ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کو مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے سروسز سے منسلک کر دیا گیا ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ صداقت کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی تعینات کیا گیا۔ اشفاق گیلانی ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی جبکہ فدا حسین کاظمی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو وہاں سے تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری صحت عامہ تعینات کیا گئا۔ ملک اعجاز احمد ایڈیشنل سیکرٹری خوراک کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات لگا دیا گیا۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد زاہد حسین کو سروسز سے منسلک کے ان کی پہلے سے محکمہ سروسز سے منسلک سنیئر پولیس آفیسر یا سین بیگ کو ایس ایس پی مظفرآباد تعینات کیا گیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نزر حسین ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز میرپور کو تبدیل کر کے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں