تحریک آزاد ی کے بیس کیمپ میں مفلوک الحال شخص براجمان ہے،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون

کراچی(دھرتی نیوز)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری، مفاہمت اور اصولوں کی پاسداری کی، غیر پارلیمانی، غیر مہذب زبان کبھی استعمال کی اور نہ ہی کسی کو اس کی اجازت دے گی کہ وہ سیاسی ماحول کو گندہ نہ کریں، اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے خلاف تحریک آزاد کشمیر کے بیس کیمپ میں برجمان وزیراعظم آزاد کشمیر نے جو غیر پارلیمانی اوگھٹیا زبان استعمال کی وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کروڑوں کشمیریوں کی دل آزادی کا بھی باعث بنی، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے چیف آرگنائزر سردار افتخار احمد ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار عاطف قیوم، کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار سلطان، پی وائی او آزاد کشمیر سندھ زون کے صدر سردار نعمان عابد، مرکزی وائس چیئرمین پی وائی اور سردار شہزاد خام، سینئر نائب صدر پی وائی اور راجہ امتیاز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر کے جیالے وزیراعظم تنویر الیاس کو اس کی زبان میں جواب دے سکتے ہیں لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید نے مشکل ترین حالات میں بھی اخلاق اور تہذیب سے گری ہوئی بات کبھی نہیں کی انہوں نے کہا کہ یہ کشمیریوں کی بدقسمتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں ایک مفلوک الحال شخص بیٹھا ہوا ہے آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نظریں آزاد کشمیر کے عوام اور لیڈروں پر لگی ہوئی ہیں لیکن چوہدری لطیف اکبر جیسے نظریاتی اور باکردار لیڈر کے متعلق جس طرح کی غیر پارلیمانی اور گھٹیا زبان استعمال کی گئی اس سے کروڑوں کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں آج اپوزیشن کی کال پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں، سندھ میں آباد لاکھوں کشمیریوں اور خصوصاً پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تمام تر ہمدردیاں چوہدری لطیف اکبر اور پارٹی کی قیات کے ساتھ ہیں، اس موقع پر رہنماؤں نے وزیراعظم تنویر الیاس کومتنبہ کیا کہ وہ اپوزیشن لیڈر سے معافی مانگیں، دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ کار نہ صرف بڑھایا جائے گا بلکہ ہر جگہ غیر پارلیمانی اور گھٹیا زبان استعمال کرنے والے وزیراعظم کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں