تراڑکھل،نیریاں شریف زیارت پر آئے 02 نوجوان گر کر جاں بحق،01 بچہ زخمی

تراڑکھل(دھرتی نیوز ) نیریاں شریف زیارت پر آئے ہوئے پنجاب کے شہر نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان تراڑکھل میں‌واقع ایک آبشار جسے” گھراٹہ پار ” کے نام سے جانا جاتا ہے کے ٹاپ پر چڑھ کر سیلفی بناتے ہوئے کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گے جبکہ ان کہ ساتھ اآیا بچہ جس کی عمر 13 سال بتائی جا رہی ہے شدید زخمی ہو گیا جسے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں رمضان رحمانی ولد ارشد محمود ،​​محمد شرافت حسین شاہ ولد بشارت علی شاہ شامل ہیں جبکہ فیضان ولد رمضان عمر 13 سال شدید زخمی ہے جسے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ تینوں‌لوگ جمعرات کو نیریاں شریف زیارت پر حاضری دینے آئے تھے ،رات وہی پر قیام کیا اور صبح 10 بجے کے قریب اس آنشار کو دیکھنے موٹٹڑ سائیکل پر گے تھے کہ تصویریں بنانے اس کے ٹاپ پر ثلے گے جہاں انہا درجے کی پھسلن تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آہا.واضح رہے کہ یہ ایک خطرناک سیاحتی پوئنٹ ہے لیکن محکمہ سیاحت یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی کے لیے کوئی ہدایات درج نہیں ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیاح اتوار کو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر یہاں آنے تھے اور تصویریں بنانے کے لیے اس آبشار کے ٹاپ پر چلے گے جہاں پھسلن کے باعث یہ گر پڑے۔ مقامی افراد نے ریسکیو کر کے نعشیں بابر نکالیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں