جامعہ کشمیر کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظوری

مظفرآباد (دھرتی نیوز ) جامعہ کشمیر میں پی ایچ ڈی اردو پروگرام شروع کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ شعبہ اردو کے بورڈ آف اسٹڈیز نے تحقیقی مجلہ ”تسوید“ کے اجرا سمیت متعدد کورسز کے نصاب و تدریسی طریقہ کار کو بھی منظور کر لیاہے۔ماہرین تعلیم نے قومی زبان کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر ”اردو زبان و ادب“ کو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں لازمی کورس کے طور پر پڑھانے کی بھی سفارش کر دی،جامعہ کشمیر شعبہ اردو کے پانچویں بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس چہلہ کیمپس میں ہوا،بورڈ آف اسٹڈیز کے کنونیئر کوآرڈنیٹر شعبہ اردو ڈاکٹر میریوسف میر تھے جب کہ شعبہ کی طرف سے ڈاکٹر محمد جاوید خان اسسٹنٹ پروفیسر،ڈاکٹر عاصمہ کبیر لیکچرر بطور ممبر اور مہتاب احمد لیکچرر بطور سیکرٹری شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں جامعہ آزادجموں وکشمیر کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون،صدر شعبہ اردو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈاکٹر الطاف یوسف زئی،صدر شعبہ اردوفیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر فہمیدہ تبسم، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآبادڈاکٹر عبدالکریم، ایسوسی ایٹ پروفیسر پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکو ٹ ڈاکٹر ظفر حسین، ناظم اعلیٰ تحقیق ترقی و نصاب حکومت آزادکشمیر راجا محمد نصیر خان سمیت دیگر ممبران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اجلاس میں شرکا نے کافی بحث و تمحیص کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام برائے کالجز کے نصاب و تدریسی طریقہ کار اورانٹری اِن 5th سمسٹر پروگرام کے نصاب وتدریسی طریقہ کارسمیت بی ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی کے خاکہ و مقالہ کے طریقہ کارکی بھی منظوری دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں