جموں وکشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے ضلعی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ( دھرتی نیوز ) جموں وکشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے کہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے ایک سازش کے تحت کشمیر کے ایک حصے کو اپنا حصہ ظاہر کر دیا۔اس کے بعد ہونا یہ چائیے تھا کہ اس بیس کیمپ سے اعلان جنگ ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ محض چند لمحوں کی خا موشی اختیار کی گئی۔ ہماری جماعت جو ایک سیاسی جماعت ہے ۔ہم رائے شماری پر یقین رکھتے ہیں،ہم خود مختار کشمیر کے حامی ہیں نہ الحاق پاکستان کے،ہم نے اس خطے کو حقیقی بیس کیمپ میں تبدیل کرنا ہے۔کشمیری عوام کے اندر شعور کو کو بیدار کرنے کے لیے تینوں ڈویژن میں کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا،اس تسلسل میں 25 اگست کو راولاکوٹ میں آزادی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اس بات کا اعلان تنظیم کے صدر سردار بابر حسین ،آرگنائزر رضوان حنیف نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تنظیم کے ضلعی عہدیداران کے ناموں کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق 06 ماہ کے لیے ایک 07 رکنی باڈی بنائی گئی ،عبدالقیوم صدر،سردار اسد خان سینئر نائب صدر ، سردار عرفان جنرل سیکرٹری،حافظ احتشام ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سردار عمر شہزاد صدر طلبہ،قاری امجد شعبہ مالیات ،محمد عاطف صدر یوتھ ،کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان عہدیداران نے کہا کہ اس جماعت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی روح پھونکنا ہے۔اس جماعت میں ہر وہ فرد شامل ہو سکتا ہے جس کے دل میں کشمیر کی آزادی کی تڑپ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم نے بڑا کردار ادا کیا۔ ہماری بھارت سے جنگ کلمہ کی جنگ سے ہے۔ففتھ جیرنیش وار کے تحت ایک طبقہ لبرل ازم کو پھیلانا چاہتا ہے ۔ ہم نوجوانوں کی سمت درست کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا جماعت الدعوہ یا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں۔ہم سیاسی بنیادوں پر جدوجہد کریں گے ۔مسلہ کشمیر کا واحد حل حق خود ارادیت میں ہے۔ہم ان لوگوں کے درمیان پل بننا چاہتے ہیں جو الحاق پاکستان یا خود مختار کشمیر کے نظریات لے کر چلتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 25 اگست کو راولاکوٹ میں ہونے والی کانفرنس کو کامیاب کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں