جے کے پی پی نے عبدالنعیم خان کو مئیر کا امیدوار نامزد کر دیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز )
جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نو منتخب کونسلرز برائے میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ وارڈ نے اتفاق رائے سے راولاکوٹ وارڈ نمبر 2 سے منتخب کونسلر سردار عبدالنعیم خان کو میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مئیر شپ کا امیدوار نامزد کر دیا۔جے کے پی پی کے سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق جموں کشمیر پیپلز پارٹی راولاکوٹ سے اکثریتی جماعت کے طور پر منتخب ہوئی ہے ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی آزاد ممبران سمیت دیگر کونسلرز سے رابطے میں ہے ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے کونسلرز نے عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عبدالنعیم خان کو راولاکوٹ سے مئیر منتخب کروا کر راولاکوٹ کو ماڈل سٹی بنا کر عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں