جے کے پی پی نے 05 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کر دی

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبرقانون سازا سمبلی سردار حسن ابراہیم خان نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ آزاد کشمیر کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس اور اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بجلی پیداواری لاگت پر فراہم کرے اور آٹا، چینی کے کوٹے میں اضافہ کرے اور سبسڈی دے،مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے جسے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی تائید و حمایت حاصل ہے، وفاق آزاد کشمیر میں وہ ٹیکس نافذ نہیں کر سکتاجو بین الاقوامی معاہدہ جات کے تحت لاگو کرنا ناگزیر ہیں، کشمیر کا متنازعہ خطہ ہے وہاں کی عوام کو وفاقی اور آزاد حکومت سبسڈی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے ،مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی دو وقت کی روٹی اور تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہورہا ہے جس کا ازالہ فوری طور پر کرنا ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبرقانون سازا سمبلی سردار حسن ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے، اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج عوام کا حق ہے، پاکستان بالخصوص آزاد کشمیر کی عوام بجلی بلوں ، آئے بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جو کسی سیاسی اور نظریاتی وابستگی سے بالا تر عوامی تحریک ہے جن کے جائز مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بجلی پیداواری لاگت پر فراہم کرے اور آٹا، چینی کے کوٹے میں اضافہ کرے اور سبسڈی دے کیونکہ آزاد کشمیر نہ تو صنعتی علاقہ ہے اور نہ ہی کا روبار کے وسیع مواقع میسر ہیں ، پٹرول کی قیمتوں بجلی کے بلوں چینی اور دیگر اشیاء ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس اور اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے،انہوں نے کہا آزاد حکومت اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا سیاسی افراتفری کا نقصان عوام کو ہورہا ہے ،حکومت آزاد کشمیر فوری اقدامات سے عوام کو ریلیف دے، وزیر اعظم آزاد کشمیر بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے معاملات وفاق کے ساتھ یکسو کریں تا کہ عوام کی بے چینی دور ہو اور ریلیف مل سکے، سردار حسن ابراہیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں وہ ٹیکس نافذ نہیں کر سکتی جو بین الاقوامی معاہدہ جات کے تحت لاگو کرنا ناگزیر ہیں، کشمیر کا متنازعہ خطہ ہے وہاں کی عوام کو وفاقی اور آزاد حکومت سبسڈی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی دو وقت کی روٹی اور تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہورہا ہے جس کا ازالہ فوری طور پر کرنا ہوگا ،ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائے، آزاد کشمیر میں پانچ برسوں میں تین وزرائے اعظم تبدیل ہو چکے ہیں ا س کا تحریک آزادی کو نقصان تو ہو رہی رہا مگر ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے لہذاٰ موجودہ سیٹ ااپ کو جمہوری طریقے سے مدت پوری کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی عوامی سطح پر اور ایوان میں عام آدمی کے حق کی بات کرتی ہےاور عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لیے مئوثر معاشی پالیسیاں ناگزیر ہیں جس کا فائدہ غریب طبقہ کو پہنچے، اشرافیہ پرٹیکس نافذ کیا اور غریب طبقہ کو ریلیف دیا جائے جبکہ اس وقت اشرافیہ حقوق پر قابض ہے جس سے عام طبقہ کی روز مرہ زندگی کے معاملات چلانا نا ممکن ہوتاہے اس حوالے سےوقت موثر اقدامات کرنے ہونگے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں