دس رکنی کوہ پیماہ ٹیم نے پیر چناسی و ناگا ٹاپ کر دیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)پاکستان اور آزاد کشمیر کی دس رکنی کوہ پیماہ ٹیم نے آج یوم دفاع کے حوالے سے پیر چناسی ناگا ٹاپ مظفر آباد آزاد کشمیر میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔دس رکنی ٹیم نے اپنے مشن کا آغاز مظفر آباد سے4 ستمبر 2022 کو پیدل سفر سے کیا۔ تقریبا 25 کلو میٹر کا سفر 8 گھنٹوں میں طے کر کے پیر چناسی ٹاپ پر پہنچ گئے۔ پیر چناسی ٹاپ پر رات گزارنے کے بعد 5 ستمبر 2022 کو صبح 10بجے ناگا ٹاپ کی طرف اپنے سفر کا آغاز کیا اور دن تین بجے انھوں نے ناگا ٹاپ سرکیا۔ ا نھوں نے ناگا ٹاپ پر دو سو فٹ پاکستان، پاکستان آرمی اور آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرا یا۔ اور یہ ریکارڈ پاکستان، پاکستان آرمی اور کشمیر کے شہداء کے نام کیا۔ یہ ریکارڈ بنانے میں سپورٹس کلب مظفر آباد، سول انتظامیہ، پریس کلب، سوشل اور الیکٹرانک میڈیاکا تعاون حاصل تھا۔ ریکارڈ بنانے والوں میں میاں چنوں سے محمد بلال،ملتان سے ثاقب الرحمان، محمد فیصل، سوات سے محمد رحیم، عبدالستار خان، علی شاہ زیب،کراچی سے عمارہ خان،جہلم سے اسداللہ طارق، مظفرآباد سے سید علی نقوی، داللہ طارق، پیرچناسی سے محمد رضوان علی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں