راولاکوٹ،پاکستانی نژاد برطانوی شہری لاپتہ،36گھنٹے بعد بھی سراغ نہ مل سکا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں‌بیروٹہ بیڑیں سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری سردار ریاض خان راولاکوٹ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گے.ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی سال پہلے اسپین کے ورک پرمٹ پر اسپین گے تھے جہاں سے وہ بعد میں برطانیہ منتقل ہوئے جہان کئی سالوں سے قیام پذیر تھے،چند ماہ قبل وہ پاکستان آئے اور اپنے بیٹے کی شادی بھی کروائی.جمعہ کو وہ بیٹے اور بھائی سمیت راولاکوٹ میں ایک پرائیویٹ کلینک میں آنکھیں چک کروانے گے،ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ان کا 23واں نمبر تھا،اسی دوران پونے ایک بجے ان کا بیٹا اور بھائی ان کو کلینک میں ہی چھوڑ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے گے ،واپس آئے تو وہ کلینک میں نہیں تھے.کافی تلاش کے باوجود نہ ملے تو پولیس کو اطلاع کی گئی.لیکن ہفتے کی رات تک کوئی سراغ نہ مل سکا.پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص کے پاس موبائل بھی نہیں تھا.وہ پی ٹی اے سے منظورر شدہ فون استعمال نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے مذکورہ فون میں سم بھی نہیں ڈالی گئی تھی اس لیے ٹریس کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہیں.ادھر پاکستان میں برطانوی ایمبسی کو بھی آگاہ کر گیا ہے جس نے پاکستان کی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے .سردار ریاض کے بارے میں ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ وہ انتہائی شریف النفس انسان تھے اور کسی کے ساتھ لین دین بھی نہیں تھا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں