راولاکوٹ،پاکستان آر می کے زیر انتظام منعقدہ کشمیر والی بال سپر لیگ کا فائنل پونچھ گرین نے جیت لیا

0راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پاکستان آر می کے زیر انتظام ،محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر پونچھ ڈویژن ،ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن پونچھ کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس راولاکوٹ میں کشمیر والی بال سپر لیگ کا فائنل پونچھ گرین کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا ۔جبکہ شوٹ بال کا فائنل باغ اور حویلی کے درمیان کھیلا گیا جو باغ کی ٹیم نے جیت لیا ۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد صابر مغل تھے۔اختتامی تقریب میں پاکستان آرمی کے آفیسرز ،ایس ایس پی پونچھ سید وحید علی گیلانی ،،سردار جاوید شریف چیرمین ضلع کونسل پونچھ ،لقمان فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ کلچر پونچھ ڈویژن ،قاضی نثار ڈپٹی میئر راولاکوٹ ،راشد نزیر صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ ،،سردار عابد صدیق سینیر جرنلسٹ ،،عبدالرزاق خان سینیر جرنلسٹ و ممبر پریس کلب راولاکوٹ ،،ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔فائنل میچ راولاکوٹ گرین اور راولاکوٹ وائیٹ کے درمیان کھیلا گیا ،،جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پونچھ راولاکوٹ گرین کی ٹیم نے جیت لیا،،پاکستان ارمی کی طرف سے کوآرڈینیٹر کشمیر والی بال سپر لیگ کیپٹن غازی اور کیپٹن شہزاد نے ایونٹ کے بہترین انتظامات کیے،ونر ٹیم کو کشمیر والی بال سپر لیگ کی انتظامیہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے جبکہ رنر ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعامات کے ساتھ ٹرافی اور شیلڈز دیں ،ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی عمر زولفقار قرار پائے،،کشمیر والی بال سپر لیگ کے فائینل مرحلے میں آزاد کشمیر کی تین ڈویژن کی دو دو ٹیمیں مظفرآباد مدمقابل ہوں گی ۔عوام علاقہ کھلاڑیوں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا ،،اور مبارک باد پیش کی ۔ایونٹ کا مقصد آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں