راولاکوٹ، ضلع بھر میں سرچ آپریشن، درجنوں افراد گرفتار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز )ضلع پونچھ میں نئے ایس پی خاور علی شوکت کی تعیناتی کے بعد ضلع بھر کی پولیس فورس کو غیر ریاستی افراد جو پھیری کا کام کرتے ہیں سمیت جرائم پیشہ افراد جن کا ماضی میں ریکارڈ اچھا نہیں رہا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔بدھ اور جمعرات کی رات ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او ز چوکی افسران نے مختلف مقامات پر کارروائی کی جس کے دوران مشکوک افراد کی چکیکگ ،ناکہ بندی کرتے ہوئے تھانہ پولیس راولاکوٹ نے 23 غیر ریاستی افراد ،کئی گاڑیوں کو ضبط کر کرلیا۔تھانہ پولیس داتوٹ ،چوکی پولیس سہڑہ میں1/1 اشخاص سے پستول 30 بور زبدوں لائسنس ضبط کیا گیا۔تھانہ پولیس تھوراڑ نے بھی ایک کاروائی کے دوران اغواء اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان زعیم اور خلیق کواسلحہ سمیت چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ضلع بھر کے تمام تھانوں اور چوکیوں کی حدود میں ،انٹری پوائنٹ پر سخت چکنگ ،پڑتال جاری ہے۔ مشکوک افراد ،گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے کے بعد کئی جرائم پیشہ افراد رپوش ہو گے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں