راولاکوٹ، مسافر کوچ حادثے کا شکار، 03 افراد جاں بحق

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) چک بازار سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ جمعرات کی صبح شاہراہ غازی ملت پرراولاکوٹ سے 17 کلومیٹر دور افسر مارکیٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 03 افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ درجن بھر مسافر زخمی ہو گے۔ یہ مسافر گاڑی صبح 04 بجکر 15 منٹ پر چک بازار سے راولپنڈی کے لیے روزانہ روانہ ہوتی ہے جبکہ 05 بجے کے قریب راولاکوٹ سے چلتی ہے۔ جمعرات کو بھی اسی ٹائم پر یہ گاڑی روانہ ہوئی اور زیادہ تر سواریاں راستے سے ہی گاڑی میں سوار ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کی بریک فیل ہونے پر ڈرائیور نے اسے سائیڈ پر مارنے کی کوشش کی تاہم گاڑی کی سپیڈ زیادہ ہونے کے باعث گاڑی زیادہ پاور کے ساتھ ٹکرائی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ یہ واحد سروس تھی جو مسافروں سے مقررہ کرایہ سے 100 روپے کم وصول کرتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں