راولاکوٹ،07 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

راولاکوٹ (دھرتی نیوز )راولاکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف حسین کوٹ میں کاروائی، سات کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ سال 2022میں مجموعی طور پر27کلو چرس 231بوتل شراب اور دیگر منشیات قبضہ میں لی گئی۔اس طرح اسلحہ ناجائز اوردیگر مقدمات میں 100سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او سٹی بابر رفیق نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ 2022میں پولیس نے منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلائی اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ۔گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر حسین کوٹ میں چھاپہ مار کر پولیس کی ایک ٹیم جس میں مجھ سمیت ایڈیشنل ایس این او شامل تھے کار خاص کے اہلکاران محمد ذیشان محمد فاروق کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات کے ڈیلر فیضان کو گرفتار کر کے سات کلو چرس برآمد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور عنقریب ایک بڑا آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں