راولاکوٹ۔۔محکمہ پولیس میں تبادلے، متعدد ایس ایچ او تبدیلی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) ضلع پونچھ میں متعدد پولیس انسپکٹرز کے تبادلے کیے گے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس راولاکوٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت انسپکٹر بابر رفیق کو ایڈوانس کورس پر جانے کے بعد مندرجہ ذیل تبادلہ جات عمل میں لائے گے ہیں۔انسپکٹر ماجد اقبال ایس ایچ او راولاکوٹ کو تبدیل کر کے اہیس ایچ او ہجیرہ تھانہ، انسپکٹر امجد حسین سی آئی اے کو ایس ایچ او تھانہ راولاکوٹ، انسپکٹر محمد نسیم ایس ایچ او کھائگلہ کو تبدیل کر کے انسپکٹر سی آئی اے راولاکوٹ، سب انسپکٹر عاصم ریاض ایس ایچ او عباسپور کو تبدیل کر کے ایس ایچ او کھائگلہ، سب انسپکٹر قاضی ارسلان احمد کو ایس ایچ او تھانہ عباسپور، سب انسپکٹر سجاد احمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ راولاکوٹ اور سب انسپکٹر ماجد نسیم عباسی کو بطور تفتیش آفیسر تھانہ راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں