راولاکوٹ۔۔چند دن قبل ہونے والی چوری کا ایک ملزم گرفتار،موبائل برآمد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں نسیم ٹاون میں چند روز قبل ہونے والی چوری کے ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا اور ایک ملزم کو پولیس نے حراست میں لے کر ایک چوری شدہ موبائل برآمد بھی کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تین رکنی مقامی گروہ تھا جن میں سے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔گرفتارملزم سے مزید معلومات حاصل کر لی گئی ہے جسے پولیس پوشیدہ رکھ رہی ہے۔واضع رہے کہ اس علاقے میں یہ پہلی واردات تھی جس کے بعد پولیس پر بھی تنقید کی جا رہی تھی لیکن چند ہی دنوں کے اندر پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں