راولاکوٹ ،دو رکنی خواتین کا گروہ لاکھوں روپے کے زیورات لے کر فرار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ شہر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہجیرہ روڈ ڈی چوک کے قریب ایک گھر سے دونامعلوم خواتین نے ایک خاتون ہپاٹائز کر کے تقریبا گیارہ لاکھ روپے کے زیورات لے کر فرار ہو گئیں.یہ واردات دن دو بجے کے قریب ہوئی ہے.دو خواتین ایک گھر میں گئیں اور یہ بہانہ بنایا کہ وہ ڈی چوک سے آئی ہیں اور کپڑوں کی سلائی کروانا چاہتی ہٰیں.گھر میں موجود خاتون سے پانی مانگا پھر ایک خاتوں نے دوسری کاتعارف کروایا کہ یہ گولڑہ شریف سے آئی ہے اور مختلف بیماریوں کا دم کرتی ہے.گھر میں موجود خاتون نے ان سے مختلف سوال جواب کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ شام کو سلائی کے لیے کپڑے لے کر آئیں گئی.ابھی وہ صرف پتہ کرنے آئی تھیں.اسی اثناء مٰیں انہوں نے مختلف کرتب دکھانے شروع کیے.ایک دھاگے کے سات ٹکڑے کر کے پھر اسے جوڑ لیا.پھر کچھ پڑھنا شروع کر دیا جس کے بعد نمک منگوا کر اسے مٹی بنا دیا.اسے دوران پڑوس کی ایک اور خاتون جب اسی گھر میں‌آئیں تو وہ خواتین اس کے ساتھ بات چیت کرنے لگیں کہ آپ کو جوڑوں کا درد ہے .یہ دم کرنے سے ٹھیک ہو جائے گا.پھر کچھ پڑھا اور اسے اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ اس کے گھر چلیں گی.پھر وہ اس خاتون کے ساتھ ڈی چوک مٰیں اس کے گھر چلی گئیں وہاں اس کے گھر والوں سے مل کر اسے اکیلے مٰں کمرے مٰن بیٹھا کر دم کرنا شروع کر دیا.اور اسے نیم بے ہوش کر کے اس کے بازو سے چوڑیاں اور الماری میں رکھا سونے کا زیور چوری کر کے ساتھ لے گئیں.متاثرہ خاتون کو اس قدر ہپاٹائز کر لیا کہ وہ خود ان کو الوداع کرنے مین روڈ پر گئیں .اس واقع کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے راولاکوٹ سے بائر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کروائی اور موقع پر بھی پہنچی لیکن رات گے تک کوئی سراغ نہ مل سکا.واضع رہے کہ راولاکوٹ اور قرب و جوار مٰیں ہر سال اس طرح کی وارداتیں ہوتی ہٰیں اور ہر دفعہ ایک نئے روپ میں یہ گروہ سرگرم ہو جاتے ہیں.پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ جہاں کئی بھی مشکوک افراد نظر آئیں مقامی پولیس کو فوری اطلاع دی جائے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں