راولاکوٹ ،لاپتہ ہونے والا برطانوی شہری راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر پایا گیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں‌بیروٹہ بیڑیں سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریاض خان جو گذشتہ جمعہ کو پہلے راولاکوٹ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا راولپنڈی میں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر پایا گیا ہے.ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی سال پہلے اسپین کے ورک پرمٹ پر اسپین گے تھے جہاں سے وہ بعد میں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں کئی سالوں سے قیام پذیر تھے،چند ماہ قبل وہ پاکستان آئے اور اپنے بیٹے کی شادی بھی کروائی.جمعہ کو وہ راولاکوٹ میں ایک پرائیویٹ کلینک میں آنکھوں کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چک کروانے کے لیے گے،ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ان کا 23واں نمبر تھا،اسی دوران پونے ایک بجے ان کے ساتھ آئے ہوئے رشتے دار انہیں کلینک میں ہی چھوڑ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے گے ،واپس آئے تو وہ کلینک میں نہیں تھے.کافی تلاش کے باوجود نہ ملے تو پولیس کو اطلاع کی گئی جہاں‌گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ درج کی گئی.پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس موبائل ٍفون بھی نہیں تھا.وہ پی ٹی اے سے منظورر شدہ فون استعمال نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے مذکورہ فون میں سم بھی نہیں ڈالی گئی تھی اس لیے ٹریس کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں تاہم پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اس واقعہ کی تفتیش کر تی رہیں اورپاکستان میں برطانوی ایمبسی کو بھی آگاہ کیا گیا جس نے پاکستان کی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے .منگل اور بدھ کی درمیانی رات وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر پائے گے جہاں لاپتہ ہونے کے بعد وہ آگے تھے.پولیس کے تفتیشی آفیسر جو اس واقعہ کی تفتیش کر رہے تھے نے بتایا کہ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور کوئی بیان نہیں دینا چاہتے نہ کوئی تفصیل شئیر کر رہے ہیں.پولیس کی مطابق خاندان نے مزید کارروائی کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور ایک خاندانی معاملہ قرار دیا ہے.اس طرح چار روز کے بعد یہ معمہ حل ہو گیا،قبل ازیں ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ انہیں یا تو اغواء کر لیا گیا یا پھر وہ چپکے سے واپس برطانیہ چلے گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں