راولاکوٹ میں زیر تعمیر خان صاحب ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون کی اپیل

راولاکوٹ( دھرتی نیوز) معروف کالم نویس بشیر سدوزئی نے کہا کہ راولاکوٹ میں زیر تعمیر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے مرکزی دفتر” خان صاحب ایجوکیشنل کمپلیکس” کی تعمیر میں ہر سدھن خاص طور پر طالب علموں اور خواتین کو عملی حصہ لینا چاہئے۔ صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس میجر مشتاق حسین خان کی اپیل پر ہر سدھن صرف ایک اینٹ کی قیمت سو روپیہ ماہانہ عطیہ کرے تو کمپلیکس بلا تاخیر مکمل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کھڑک میں سردار بہادر علی خان گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں، انیس طالبات کو سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی جانب سے تین لاکھ روپے سے زیادہ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آس موقع پر جنرل سیکریٹری ڈاکٹر غلام حسین خان، ممبر منشور کمینی اور سینئیر ممبر سردار عبدالخالق خان ایڈووکیٹ، پرنسپل کالج عظمی بیگم اور دیگر اساتذہ اور کثیرا تعداد میں طالبات بھی موجود تھیں۔ بشیر سدوزئی نے کہا کہ پونچھ میں یونیورسٹیاں اور دیگر تعیلمی ادارے بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے اصلاح معاشرہ کی تحریک میں خواتین کو خاص اہمیت دی، مٹھی بھر آٹا سے عمارتیں کھڑی نہیں ہوتی لیکن انہوں نے اس تحریک میں خواتین کو عملی طور پر شامل کرنے کے لیے یہ سلوگن دیا تھا، آج پھر اس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا آغاز گھڑک کالج سے کیا جانا اس لیے ضروری ہے کہ اس عظیم درس گاہ نے ہماری خواتین کو تعلیم یافتہ کر کے معاشرے میں انقلاب بھرپا کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم درس گاہ کی ہونہار طالبات کے سامنے بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی فکر و فلسفہ بیان کرتے خود فخر ہو رہا ہے ہم میجر مشتاق حسین خان کی قیادت میں اس عظیم انسان کے پاکیزہ کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے طالبات سے اپیل کی کہ ہر طالبہ اور استاد ایک سو روپے ماہانہ تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے عطیہ کرے۔اور اس پیغام کو ہر تعلیمی ادارے اور گھر گھر پھیلائیں۔۔ اس منصوبے میں خواتین کا عملی تعاون چاہیے۔ پرنسپل عظمی گل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر میں ہمارے کالج کی طالبات اور اساتذہ بھر پور تعاوم اور مدد فراہم کریں گی۔ بعد ازاں 19 طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

راولاکوٹ میں زیر تعمیر خان صاحب ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون کی اپیل” ایک تبصرہ

  1. ماشااللہ روز نامہ کشمیر دھرتی نے آزاد اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے بہت کم وقت میں میڈیا ہاوسزز میں نام ہیدا کیا۔ بروقت اور غیر جانبدار اطلاعات، اداریے، کالم اور مضامین، معیاری ہیں، بہت ،بہت مبارک،

اپنا تبصرہ بھیجیں