راولاکوٹ چوری کیس میں دو ملزمان گرفتار،تین موبائل برآمد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں نسیم ٹاون میں چند روز قبل ہونے والی چوری کے ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا اور پولیس نے راولپنڈی سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تین موبائل برآمد کر لیے۔ ایک ملزم کو پولیس نے پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے اس طرح مجموعی طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے جس سے لیب ٹاپ برآمد کرنا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تین رکنی مقامی گروہ تھا ،گرفتارملزمان سے مزید معلومات حاصل کر لی گئی ہے جسے پولیس پوشیدہ رکھ رہی ہے۔واضع رہے کہ اس علاقے میں یہ پہلی واردات تھی جس کے بعد پولیس پر بھی تنقید کی جا رہی تھی لیکن چند ہی دنوں کے اندر پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں