راولپنڈی، لال حویلی کو مسمار کرنے لیے آپریشن

راولپنڈی(دھرتی نیوز ) تاریخی عمارت کی حفاظت پر مامور محکمہ وقف املاک نے راجہ بازار راولپنڈی میں قائم لال حویلی نام کی عمارت خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔محمکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرا کر سیل کیا جائے گا، ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ 15 تھانوں کی موبائل گاڑیاں اور نفری ہائی الرٹ ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیرقانونی طور پر قابض ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کرسکے ہیں۔شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، عدالت میں کیس چل رہا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں