سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے ہڑتال کی ڈیڈلائن دے دی

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) ازاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی جملہ تنظیموں نے حکومت کو 23 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو جملہ ملازمین ہڑتال پر جائیں گے۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو یہاں مظفرآباد میں ملازمین کی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔جو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ان میں سے دو مطالبے جمعرات کو ہی پورے کر دئیے گے۔ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا جو انہیں یکم ستمبر کو پچھلے دو ماہ کے بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔معطل کیے گے بعض ملازمین کو بھی رہا کر دیا گیا لیکن اصل مسئلہ ملازمین تنظیموں پر عائد پابندی کے خاتمے کا ہے جس کے بارے میں حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ ہرگز کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں