سپیشل سیکرٹری داخلہ حمید مغل انتقال کر گے

مظفرآباد ۔۔۔ دھرتی نیوز ۔۔۔ ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر و اسپیشل سیکریٹری داخلہ حمید مغل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گے۔ وہ اپنے بیٹے جو ائیر فورس میں ہے کی ایک تقریب میں رسالپور گے تھے کہ وہاں پر ہی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی میت واپس مظفرآباد لائی گئی۔ مرحوم انتہائی لائق اور خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ قبل ازیں پونچھ ڈویژن میں کمشنر اور باغ میں ڈپٹی کمشنر رہ چکے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں