سیاحت کا فروغ..گوجرانولہ کا ایک نوجوان پیدل چل کر راولاکوٹ پہنچ گیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز ) گوجرانولہ کا ایک نوجوان محمد موسی گوجرانولہ سے ساڑھے تین سو کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے راولاکوٹ پہنچ گیا ۔ راولاکوٹ پہنچنے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں ،صحافیوں اور طلباء کی طرف سے محمد موسی کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔محمد موسی نے ساڑھے تین سو کلومیٹر کا سفر نو دن میں طے کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ سفر بہت اچھا رہا،عوام کے رویے بہت مثبت ہیں۔ اس سفر کا مقصد نوجوانوں کے اندر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے جذبوں کو اجاگر کرنا اس خطے کو توجہ کا مرکز بنانا ہے ۔ کشمیر کی ہروادی خوبصورت ہے، یہاں ٹورازم کو فروغ دے کر بے روز گاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو چاہیےکہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں تاکہ یہاں کی ترقی ہوسکے ۔محمد موسی کا کہنا ہے کے میرے سفر کا مقصد محبتوں کا فروغ ہے ۔ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چائیے ۔نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چائیے۔ محمد موسی ایک دن کے قیام
کے بعد نیل فری (حویلی) میں منعقدہ ٹورازم فیسٹیول میں شریک ہوں گے جس کے بعد وہ نیلم ویلی کی طرف روانہ ہوں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں