سی ایس پی آفیسر محترمہ لبنیٰ سید محمد خان یونیسکو کے لیے نائب مستقل مندوب تعینات

اسلام آباد (دھرتی نیوز) راولاکوٹ (بنجوسہ)سے تعلق رکھنے والی سول سروسز آف پاکستان(سی ایس پی) سے منسلک آفیسر محترمہ لبنیٰ سید محمد خان کو اقوام متحدہ کے تعلیمی،سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے ہیڈ کوارٹر پیرس میں پاکستان کے مستقل مندوب کے ساتھ نائب مستقل مندوب (DPD) مقرر کیا گیا ہے۔ لبنیٰ سید کا تعلق راولاکوٹ (بنجوسہ)پونچھ، آزاد جموں و کشمیر سے ہے۔وہ سابق چیف جسٹس سردار سید محمد خان(مرحوم) کی صاحبزادی ہیں۔انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ وفاق میں مختلف انتظامی عہدوں سے منسلک رہیں۔ لبنیٰ سید یونیسکو پیرس، فرانس میں اپنے موجودہ عہدے سے قبل حکومت پاکستان کی اقتصادی امور کی وزارت میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔نائب مندوب کا یہ عہدہ 3 سالہ مدت کے لیے ہے، نائب مندوب کی ذمہ داریاں یونیسکو سیکریٹریٹ کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہیں، پیرس میں مقیم نائب مندوب یونیسکو کی دو سالہ جنرل کانفرنس، تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس، تعلیم کی علاقائی کانفرنس، وزرائے تعلیم، اور ان کے لیے پاکستانی وفد کے لیے بریف کی تیاری میں سیکریٹری جنرل کی معاونت کرنے کے علاوہ اقتصادی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر بین الاقوامی،علاقائی اجلاس،کانفرنسز کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔لبنیٰ سید کی اس اہم عہدے پر تعیناتی خواتین کے لیے اگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنے میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔ان کی اس نئی تعیناتی پر قابل فخر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں