شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز )تحریک انصاف کے رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تحریک انصاف نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود کو گرفتاری کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے خلاف جتنے بھی مقدمات سامنے آئے تھے ان سب میں وہ ضمانت پر ہیں تاہم ایف آئی اے نے چند روز قبل سائفر کی گمشدگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو چند ہفتے قبل سائفر کی تحقیات کے لیے ایف آئی اے میں طلب کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں