شیخ رشید گھر سے گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

راولپنڈی(دھرتی نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔شیخ رشید کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا ہے۔ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں