صدر آزاد کشمیر سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ

مظفرآباد(دھرتی نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں 27نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے اسی طرح ہم نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے معاملات کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو لکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے خود بات کروں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں