صدر سے چیف جسٹس کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(دھرتی نیوز) صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرسپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس ملاقات میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرسپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی اور سروس ٹریبونل کے ممبران کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو اور محتسب کے ادارہ کی پرفارمنس اور پراگریس پر بھی بات چیت کی۔
٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں