صغیر چغتائی کے مشن کو جاری رکھیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

بنگوئیں راولاکوٹ(پی آئی ڈی )
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا سردار صغیر چغتائی شہید نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ آزاد کشمیر کا فخر تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی عوامی خدمت میں وقف کی،سردار صغیر چغتائی مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کی معترف پوری قوم ہے، انکے چھوڑے ہوۓ ادھورے مشن کو مکمل کریں گے. صغیر چغتائی اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خاص مقام رکھتے تھے. سردار صغیر چغتائی خان کے دل میں عوام کا درد بھرا ہوا تھا وہ لوگوں کے ہر دکھ درد کے ساتھی تھے فیملی ممبر ہونے کے ناطے ہم ان کی دریا دلی پر فخر محسوس کرتے تھے. صغیر چغتائی مرحوم ہمیں اکیلا چھوڑ کر ابدی زندگی کی طرف چلے گئے جس پر ہم غمگین ضرور ہیں مگر مطمئن ہیں کہ دنیا میں کیے گئے ان کے نیک کاموں کی وجہ سے آخرت ان کی ضرور اچھی ہو گی. سردار صغیر چغتائی مرحوم نے لوگوں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کروں گا آج انکےتعزیتی پروگرام میں تمام سیاسی جماعتوں کے قاٸدین نے شرکت کرکے صغیر چغتائی مرحوم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اس پر ہم انکے شکر گزار ہیں ۔صغیر چغتائی کی شہادت پر آزاد کشمیربھر کی عوام اور خصوصاً اہلیان پونچھ نے جس ہمدردی کا اظہار کیا اس پر انکے مشکور ہیں یہ دھرتی غازیوں اور شہیدوں کی ہمیشہ ہی بڑے لوگوں کو جنم دیتی رہی. صغیر چغتائی نے تھوڑی عمر میں بڑا مقام پایا. ان خیلات کا اظہارانہوں نے اپنے آبائی علاقہ بنگوئیں کے مقام سردار صغیر چغتاٸ مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پرمنقعدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کیا. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ صغیر چغتائی مرحوم نے ہر انسان کے ساتھ بہترین سلوک روادرای کی مثال قائم کی تھی. وہ عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے. اگر زندہ ہوتے تو انکا سر فخر سے بلند ہوتا. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یہ میرا اپنا حلقہ ہے یہاں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔برسی کے اجتماع سے آزاد کشمیر کے سابق وزیرے اعظم سردار عتیق احمد خان، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی چوھدری ریاض، وزراء حکومت خواجہ فاروق، دیوان علی خان چغتائی، سردار میر اکبر خان، خافظ حامد رضا، علی شان سونی، انصر ابدلی، اکمل سرگلہ، فہیم اختر ربانی، یاسرسلطان، چوھدری رشید، مشیر اطلاعات چوھدری رفیق نٸیر، چٸیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرامد کمیشن راجہ منصور، اظہر صادق پارلیمانی سیکٹری تقدیس گیلانی سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر خالد محمود، ۔سردار طاہر اکرم، سردار نیئر ایوب، ثاقب مجید راجہ، سردار منظور چغتائی، سردار نشاط اکبر سمیت دیگر نے بھی سردار صغیر چغتاٸ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا.
سابق وزیر اعظم و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا سرڈار صغیر چغتائی جوان ہمت بہادری کی مثال تھے اس شخص کے چہرے پر مایوسی کبھی نہیں دیکھی، جس طرح وہ سیاست اور تحریک آزادی کشمیر کو کندھا دے رہے تھے مجھے پورا یقین تھاکہ اگر زندگی ان سے وفا کرتی تووہ آزاد کشمیر کے بڑے عہدوں صدر یا وزیر اعظم پرفاٸزہوتے وہ جاندیدہ شخص تھے. مشیر اطلاعات چوھدری رفیق نٸیر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ صغیر چغتاٸ مرحوم انتہاٸ نفیس شخصیت کےمالک تھے زبان کے پکے انسان تھے باوفا اور وعدہ پورے کرنے کرنے والی شخصیت تھے ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ دیگر مقررین نے بھی سردار صغیر چغتاٸ مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایسا شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ۔عوام کہ ساتھ انکا انتہاٸ گہراہ تعلق تھا سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت میں مگن تھے ۔جس کی وجہ سےاج بھی ہر انکھ اشکبار ہے ۔اس موقع پرسردار صغیر چغتاٸ مرحوم کے بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی اور دعا کی گٸ ۔وزیرے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مرحوم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب میں سیکریٹریز حکومت سرکاری محکمہ جات کے آفیسران و اہلکاران، سیاسی و سماجی جماعتوں کےقاٸدین، کارکنان، خواتین، بوڑھے بچے، صحافی سول سوساٸٹی اور آزاد کشمیر بھر سے آۓ ہوۓ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم صغیر چغتاٸ کے فرزند احمد صغیر نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ انکے مرحوم والد نے عوامی خدمت کا جو مشن شروع کیا ہوا تھا انکے تقشے قدم پر چلتے ہوۓ اس مشن کو جاری رکھا جاۓ گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں