عام انتخابات،پاکستان کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان میں عام انتخابات کے دوران جمعرات کو پولنگ شروع ہونے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حالیہ یہ اقدام ناگزیر تھا۔بیان کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں فی الوقت موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ کل ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ سروس میسر ہو گی اور کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں