عام انتخابات…کراچی کے نتائج بھی سامنے آگے

کراچی ( دھرتی نیوز)ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کراچی کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔حلقہ این اے 230 ملیر 2 میں 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللّٰہ 4379 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے حاجی مظفر علی شجرہ 1810ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 234 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار فہیم خان 135 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے معین امیر پیرزادہ 96 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔این اے 239 پر کراچی ساؤتھ 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پی پی کے نبیل احمد گبول 1024 ووٹوں کےساتھ پہلے اور آزاد امیدوار محمد یاسر 828 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیر زمان 1352ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 125 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار دوا خان صابر 1189 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 706 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 243 کیماڑی 2 کے 310 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار شجاعت علی 204 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 42 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 699 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کراچی ویسٹ 2 کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امید وار عطااللّٰہ 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے 291 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان 714 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 333 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 1204 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے منعم ظفر خان 590 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار ارسلان خالد 2049 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 280 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے 249 کراچی سینٹرل 3 کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 370 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے امیدوار مسلم پرویز 70 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 450 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 227 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں