عسکریت پسند لیڈر صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط

نئی دہلی (دھرتی نیوز ) بھارت نے اپنے زیر قبضہ جموں کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خاندان کی جائیدادیں ضبط کر لی ہے۔ بی بی سی نےبھارتی اخبار روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے شاہد یوسف اور سید احمد شکیل کی سرینگر اور بڈگام اضلاع میں واقع جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ادھر
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں اس وقت دلی کی تہاڑ جیل میں بالترتیب 2017 اور 2018 میں عسکریت پسند گروپ سے مبینہ طور پر فنڈ حاصل کرنے کے الزام میں قید ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین سمیت 13 عسکریت پسند تنظیموں پر مشتمل یونائیڈڈ جہاد کونسل کی کمان کرتے ہیں۔یہ کارروائی این آئی اے کے اس کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جو وہ جموں کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کی مالی امداد کرنے والوں کے خلاف کر رہی ہے۔حزب المجاہدین کے کمانڈر سال 2093 سے آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مقیم ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں