عمران خان گرفتار بھی ہو سکتے ہیں اور نا اہل بھی، آصف علی زرداری

کراچی (دھرتی نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل آج کوایک خصوصی انٹرویو میں اس امکان کو رد نہیں کیا ہے کہ انتخابات سے قبل نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار ہو سکتے ہیں بلکہ وہ توشہ خانہ ریفرنس جیسے کسی کیس میں نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔
سیاسی رہنماؤں کو نااہل کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کچھ حدود ہونی چاہئیں تاکہ یہ نا ہو کہ آپ نے پیسہ اکٹھا کیا اور نکل لیے۔ ان کے مطابق عمران خان نے تحفہ فروخت کیا ہے اور یہ ان کے خلاف سیدھا مقدمہ ہے۔
توشہ خانہ اور دیگر معاملات میں عمران خان کے احتساب پر انھوں نے کہا کہ عمران خان کا احتساب کرنا ہے تو وہ نیب کرے گا، اگر نیب نے احتساب نہ کیا تو خود جواب دے گا۔
انھوں نے کہا توشہ خانہ ریفرنس میں انھیں بھی سزا ہوئی اور وہ کیس 25 سال بعد اب جا کر ختم ہوا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک اقتدار میں رہے اور کبھی توشہ خانہ سے کوئی تحفہ لے کر فروخت نہیں کیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا ہے کہ مقدمات کی بنیاد پر عوام فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ وہ جس رہنما کو چاہتے ہیں اسے ووٹ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے خلاف سالہا سال سے مقدمات قائم کیے گئے مگر لوگ انھیں ووٹ دیتے ہیں تو پھر یہ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں