غفلت برتنے پر تین لیڈی ڈاکٹر ملازمت سے فارغ

مظفرآباد(دھرتی نیوز)چیف سیکریٹری آزاد ریاست جموں وکشمیر نے مسلسل غیر حاضر رہنے کی بنیاد پرمحکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی فیمیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رفعت حیات، ڈاکٹر سائرہ مسرت اور ڈاکٹر فاطمہ نعمان کو سرکاری ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ ڈاکٹر ثمرہ رحمت کو نہ صرف نوکری سے برخاست بلکہ اس دوران وصول کی گئی تنخواہ ، الاؤنسز اور تربیت پر اُٹھنے والے جملہ اخراجات بھی مال گزاری ایکٹ کے تحت وصول کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں کہ کام نہ کرنے والے ، غیر حاضر رہنے والے یا کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں یا متعلقہ اتھارٹی کو قانون کے مطابق تحریک کریں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں