فاروق حیدر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اگلے چند دنوں میں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی آل پارٹیز کانفرنس (APC)بلانے کا اعلان کیا ہے جس کی تاریخ اور مقام کا تعین سیاسی قیادت کی مشاورت سے اگلے دو تین روز میں کیا جائیگا۔یہاں ایک بیان میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ5/اگست 2019 کے ہندوستان کے غیرقانونی اور جابرانہ اقدامات کے بعد مسلہ کشمیر کی صورتحال، حریت رہنما یاسین ملک کی سزا، تیرویں ترمیم کو ختم کرکے آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کے اختیارات واپس کشمیر کونسل کوکرنے کے لیے مجوزہ پندرویں ترمیم لانے جیسے حساس معاملے،آزادکشمیر میں امن و عامہ کی صورتحال اور آزادکشمیر کے آئین کی دفعہ 52 سی کے نقیض مجوزہ ٹوارزم اتھارٹی کے قیام جیسے اہم امور پر سیاسی قیادت سے مشاورت کی جائیگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کشمیر کونسل ایک بدترین ادارہ ہے جس سے ہم نے ایک طویل جدو جہد کے بعدچھٹکارا حاصل کر کے آزاد کشمیر کو مالی، انتظامی اور آئینی طور پر مستحکم بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان سے رابطے کے لیے وزارت امور کشمیر موجود ہے، دریاوں کے نیچے سے بہت سارا پانی گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس(APC) میں ان تمام امور پر قومی سیاسی قیادت سے مشاورت کے ساتھ ایک ٹھوس اور جامع موقف اختیار کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں