فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یو این کے نمائندے ڈاکٹر برائین کا دورہ مظفراباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی)فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یو این کے نمائندے ڈاکٹر برائین نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ڈاکٹر جویریہ عالم ویٹرنری آ فیسر ایف اے او بھی ہمراہ تھیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کی سروسز، لیبارٹری سروسز، ریسرچ اور ڈزیز ڈائیگناسس سرویلنس سسٹم اینڈ رپورٹنگ کے بارے نظامت اعلیٰ لائیو اسٹاک میں میٹنگ و سیشن ہوا۔ ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے بریفنگ دی۔میٹنگ میں ڈاکٹر شفقت خواجہ ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ، ڈاکٹر احسان اللہ میر ڈائریکٹر ایکسٹینشن ریسرچ، ڈاکٹر ظفر اقبال ڈائریکٹر ڈزیز ڈائیگناسٹک، ڈاکٹر محمد اعجاز میر ڈاکٹر ذیشان انجم ڈاکٹر فہیم عباسی بھی شریک تھے۔۔ ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک نے عوام الناس کو دی جانے والی سروسز جملہ ڈزیز ڈائیگناسٹک رپورٹنگ بارے آگاہی دی۔ ڈاکٹر برائن نے کچھ تجاویز بھی دیں۔مرکزی لیبارٹری میں ڈاکٹر ظفر اقبال ڈائریکٹر ڈزیز ڈائیگناسٹک رپورٹنگ اور ڈاکٹر فہیم عباسی نے مکمل بریفنگ دی۔ لیبارٹری میں دی جانے والی سروسز اور مختلف ٹیسٹس جو دستیاب مشینری معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر راڑو کا دورہ کیا ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک بھی ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر برائن نے گہری دلچسپی سے سارا فارم وزٹ کیا اور ساتھ انہماک سے جو بریڈ تیارہوئی ہے ان کے بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ آخر پر دومیشی میں فیلڈ میں جاکر کسانوں سے ملاقاتیں کیں جانور دیکھے ویکسینیشن اور لائیو اسٹاک سروسز بارے معلومات لیں۔ ڈاکٹر برائن نے ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک کو کہا کہ آپ کا محکمہ دستیاب وسائل میں بہترین سروسز دے رہا ہے اور اس خوبصورت علاقے میں لائیو اسٹاک کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ محکمہ کے ساتھ آگے ملکر اس شعبہ کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں