فیصل آباد موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 16افراد جاں بحق

فیصل آباد(دھرتی نیوز )کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک مسافر کوچ فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین کے ساتھ ٹکرانے سے دنوں گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ، حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی۔ مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔حادثہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر لگنے سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں،  پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں