قومی یکجہتی میں اردو زبان کا کردار ،سیمینار 2 نومبر کو ہو گا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز )کپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے تعاون سے کالج ہذا میں ہی ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد کے زیر اہتمام 2 نومبر کو ایک روزہ سیمینا ربسلسلہ جشن الماسی بعنوان قومی یکجہتی میں اردو زبان کا کردار منعقد ہو گا.سیمینار کی صدارت ڈاکٹر ممتاز صادق پرنسپل کپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کریں گے اور صدارتی خطبہ بھی وہی دیں‌گے.تعارفی کلمات ڈاکٹر راشد حمید ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد ادا کریں گے.مقالہ نگاران میں ڈاکٹر عبدالرحمان ،ڈاکٹر محمد صغیر خان،ڈاکٹر ظفر حسین ظفر اور ڈاکٹٹر ممتاز صادق خان شامل ہیں.کلمات تشکر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر اور ڈاکٹر روٍف پاریکھ (ڈائریکٹر جنرل)ادا کریں گے.اس علمی و ادبی نوعیت کی تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں