لاہور…پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پرویز الہٰی کے ذاتی ترجمان کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہےکہ پرویز الٰہی کی گرفتاری ان کی رہائش گاہ کے باہر چوہدری ظہور الٰہی روڈ پر کی گئی ہے۔ادھر نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے پرویز الٰہی کو پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے اور وہ پولیس کوانسدادِ دہشتگردی مقدمے میں مطلوب تھے۔ قبل پنجاب پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس وقت بھی یہی مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو انسداد کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں