محکمہ پولیس۔۔۔ڈی ایس پی راولاکوٹ سمیت07ڈی ایس پی تبدیل

مظفرآباد(دھرتی نیوز) محکمہ پولیس کے متعدد ڈی ایس پی صاحبان کے تبادلے عمل میں لائے گے ہیں ۔ پولیس کے مرکزی دفتر سے جاری حکم نامے کے مطابق منیر احمد ڈی ایس پی لیپہ کو تبدیل کر کے ایوان صدر،ثاقب عباسی ڈی ایس پی ریزرو کو ایوان صدر سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی ریزرو ہیڈکواٹر مظفرآباد، محمد اعظم ڈی ایس پی ریزرو ہیڈکواٹر کو تبدیل کر کے دولائی،ضیاء اللہ انسپکٹر متعینہ بھمبر کو ڈی ایس پی لیپہ،عبدالرحمن ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راولاکوٹ کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ضلعی ہیڈکواٹر میرپور ،فیصل شفیق ڈی ایس پی میرپور کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ضلعی ہیڈکواٹر مظفرآباد اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر مظفرآباد فیض الرحمن عباسی کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راولاکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔تبدیل ہونے والے افسران اگلے ہفتے اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضری دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں