مظفرآباد،ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر حادثہ کا شکار

مظفرآباد (دھرتی نیوز) مظفرآباد لوہار گلی کے مقام پر ایک ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر حادثہ کا شکار ہو گیا، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، یہ حادثہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، خوش قسمتی ٹینکر سے گیس خارج نہیں ہوئی، اگر گیس خارج ہو جاتی تو اس سے بہت بڑا نقصان واقع ہو سکتا ہے، سڑ ک کو د وطرفہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں